شکارپور اور کشمور کندھکوٹ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2018 کا انعقاد

اتوار 21 جنوری 2018 23:00

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل لالا اسد پٹھان کی زیرنگرانی شکارپور اور کشمور کندھکوٹ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2018 منعقد ہوئے، جار ی کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر آصف خان لودھی، جنرل سیکریٹری امدادبوذدار سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے، انتخابی نتائج کیمطابق آغااسرارپٹھان،شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر جبکہ علی حسن ملک کشمور، کندھکوٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر منتخب ہو گئے، شکارپور یونین آف جرنلسٹس جنرل سیکرٹری رحیم بخش جمالی ،نائب صدر زاہد نون.

(جاری ہے)

نائب صدر صدیق اکبر آرائیں ،خازن جمیل احمد مہر سمیت دیگر عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب بھی عمل میںآیا، انتخابات کے موقع پر ٴْصحافیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا تھا،پی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان ، سکھر پریس کلب کے صدر جاوید میمن، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صد رآصف خان لودھی ،جنرل سیکریٹری امداد بوزدا ر سمیت دیگر تمام عہدیدران نے مذکور اضلا ع کے یونین آف جرنلسٹس کے کامیاب عہدیدراوں کو مبارکباد پیش کرتے توقع کا اظہا کیا ہے کہ و صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں درپیش مشکلات و مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدو جہد کریں گے ۔