پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے کارکنان کے اجلاس کاانعقاد

اتوار 21 جنوری 2018 23:00

سکھر۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو رہائش گاہ پر کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری جاوید، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری و ترجمان خوشید میرانی اور اعظم خان سمیت یوتھ ونگ، مدر ونگ لائر ونگ اور کلچر ونگ کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ضلع صدر نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں (ن) لیگ کی حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے ، میاں محمد نواز شریف کی بہتر پالیسیوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات محنت کے نتیجے میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :