پولیس افسران احکامات پر بروقت عمل درآمدکو یقینی بنائیں،آئی جی سندھ

اتوار 21 جنوری 2018 23:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاہے کہ پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایس ایس پیز احکامات پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ایس ایس پیز کو کہا ہے کہ پولیس دربار کا انعقاد فوری طور پر کیا جائے اور اس امر کے لیئے فیڈنگ چارجز دیئے جائیں کیونکہ پولیس کے مورال کا فروغ انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے خاندان اوران کی بیوائوں کے مسائل کی سنوائی کے لیئے دن مختص کیا جائے اور مسائل فوری حل کئے جائیں۔انہوں کہا کہ سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے موچرحکمت عملی طے کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیکر اس پر عمل درآمد مذید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ میڈیا سے رابطہ کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ضلعی سطح پر سوشل میڈیا میکنزم تیار کیا جائے تاکہ عوامی مسائل سے زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پیز اپنے اسٹاف کا خیال رکھیں اورجرائم کے خلاف یقینی کامیابی کے لیئے تعلیم یافتہ اہلیت کے حامل ایس ایچ اوز کو پوسٹنگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایس پیز ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش خود مانیٹرکریں اور تمام اضلاع میں بلڈنگز کی مرمت,سی آر او اور آئی ٹی روم کی تیاری کے لیئے مختص کردہ فنڈ کے تحت انکی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی نے مزید کہا کہ بلوچستان جانیوالے تمام روٹس پر نمایاں افرادی قوت سے مانیٹرنگ کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :