کسی غیر آئینی طر یقے سے حکومت کے خاتمے کے حامی نہیں ‘شاہ محمودقر یشی

آئین وقانون کے مطابق ہی سیاسی جد وجہد کر رہے ہیں مگر موجودہ حالات میں جلد ازجلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہے ‘اسمبلیوں سے استعفے کے حوالے سے مشاورت کیساتھ کوئی بھی فیصلہ کیا جائیگا ابھی تک ہم پار لیمنٹ کا حصہ ہے ‘وائس چیئر مین تحر یک انصاف کی گفتگو

اتوار 21 جنوری 2018 22:51

کسی غیر آئینی طر یقے سے حکومت کے خاتمے کے حامی نہیں ‘شاہ محمودقر یشی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ کسی غیر آئینی طر یقے سے حکومت کے خاتمے کے حامی نہیں ‘آئین وقانون کے مطابق ہی سیاسی جد وجہد کر رہے ہیں مگر موجودہ حالات میں جلد ازجلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہے ‘اسمبلیوں سے استعفے کے حوالے سے مشاورت کیساتھ کوئی بھی فیصلہ کیا جائیگا ابھی تک ہم پار لیمنٹ کا حصہ ہے ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں وائس چیئر مین تحر یک انصاف شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ اگر (ن) لیگی حکومت کے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہے تو (ن) لیگ کو سڑکوں اور جلسوں میں ایسی باتیں کر نے کی بجائے قوم کو سازش کر نیوالوں کے نام بتانے چاہیے ورنہ قوم اس سارے معاملے کو لوگوں کی توجہ حاصل کر نے کا ایک ڈرامہ ہی سمجھیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ صرف جمہو ریت کی بالادستی پریقین رکھتی ہے بلکہ جمہوری اقدار کی سب سے علمبردار ہے مگر موجودہ حکمران جمہوریت کی آڑ میں اپنی کر پشن اور لوٹ مارکی دولت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی اور ہم ملک میں کر پشن کے خاتمے اور سب کے احتساب کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم پار لیمنٹ کا حصہ ہے جب استعفوں کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوگا قوم کو بتادیں گے ۔