شہر میں سوائن فلو کے خطرے میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، 24گھنٹوں میںمزید11 مریض ہسپتالوں میں داخل

روک تھام کی حکمت عملی پر نظر ثانی کیلئی22جنوری کو ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کا اجلاس طلب کرلیا

اتوار 21 جنوری 2018 22:50

شہر میں سوائن فلو کے خطرے میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، 24گھنٹوں میںمزید11 ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) شہر میں سوائن فلو کے خطرے میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، 24گھنٹوں کے دوران مزید11 مریض ہسپتالوں میں داخل، روک تھام کی حکمت عملی پر نظر ثانی کیلئی22جنوری کو ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سوائن فلو کی30مریض زیر علاج ہیں۔ سوائن فلو کی حالیہ لہر کی روک تھام اور زیر علاج مریضوں کو بہتر ٹریٹمنٹ کی فراہمی کیلئے حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا علاوہ ازیں شیخ زید ہسپتال میں سوائن فلو کی ایمرجنسی میں آگاہی کانٹر سے عملہ غائب ہونے سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ شیخ زید میں مشتبہ مریضوں کے لیے اسولیٹڈ وارڈ بھی قائم کر دیئے گئے۔