تحر یک انصاف کاپیپلزپارٹی اراکین کی موجودگی میں اپوزیشن کے جلسوں میں شر یک نہ ہونے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کیساتھ کسی بھی مشتر کہ احتجاج میں شر یک نہ ہونے کے بعد عوامی تحر یک کی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ‘ ذرائع کادعویٰ

اتوار 21 جنوری 2018 22:50

تحر یک انصاف کاپیپلزپارٹی اراکین کی موجودگی میں اپوزیشن کے جلسوں میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) تحر یک انصاف کاپیپلزپارٹی اراکین کی موجودگی میں اپوزیشن کے جلسوں میں شر یک نہ ہونے کا فیصلہ ‘پیپلزپارٹی کیساتھ کسی بھی مشتر کہ احتجاج میں شر یک نہ ہونے کے بعد عوامی تحر یک کی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ منہاج القر آن کے متاثرین کے حقوق کیلئے چلنے والی اپوزیشن کی تحر یک کے حوالے سے تحر یک انصاف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اپوزیشن کے کسی ایسے احتجاجی جلسے میں شر یک نہیں ہوں گے جہاں اسٹیج پر پیپلزپارٹی کے مر کزی یا صوبائی قائدین سمیت کوئی بھی عہدیدار یا رکن اسمبلی موجود ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے اس فیصلے بعد عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کرد یا ہے ۔

متعلقہ عنوان :