ہم پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے کام نہیں کر رہے ،بھارت اور پاکستان نے بہت لڑ لیا آئو مل کر غریبی اور بیماری سے لڑیں، نریندر مودی
دہشتگردی کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا ملک وہائیوں سے دہشتگردی سے متاثر ہے ، اگر پاکستان اور بھارت غریبی اور بیماری سے مل کر لڑیں گئے تو جلد جیتیں گئے ،یہ کہنا کہ ہماری خارجہ پالیسی پاکستان کے حوالے سے ہے غلط ہے ،بھارت کی خارجہ پالیسی مسائل اور دنیا کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں ہے ،دہشتگردی کو دنیابھر میں ختم ہونے کی ضرورت ہے،بھارتی وزیر اعظم کا انٹرویو
اتوار 21 جنوری 2018 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ تجویز کہ ملک کی خارجہ پالیسی پاکستان پر مبنی ہے یہ غلط ہے لیکن دنیا کو دہشتگردوں کے ہمدردوں کے خلاف متحد ہونا چاہیے ۔
اگر آپ سوچتے ہیں کہ ہم دنیا بھر میں ایک قوم کو الگ کرنے کے لئے بہت زیادہ کام کر رہے ہیں تو پھر یہ غلط ہے ۔ یہ ہمارا کام نہیں دنیا دہشت گردی سے متاثر ہے جو دہشتگردوں کا ہمدرد ہے دنیا اس کے خلاف متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی مسائل پر مبنی ہے اور یہ دنیا کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں ہے ۔ نریندر مودی نے دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی اور کہا کہ میں ان کا خیر مقدم اور احترام کرتا ہوں جو دہشتگردی کے خلاف قدم اٹھاتے ہیں کیونکہ میرا ملک بھی 40 سال سے دہشتگردی سے متاثر ہے ۔ معصوم لوگوں کوقتل کیا جا رہا ہے ۔ دہشتگردی کو دنیابھر میں ختم ہونے کی ضرورت ہے ۔نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے بہت زیادہ لڑ لیا اب ہمیں غربت اور بیماریوں سے لڑنے کے لئے ایک ساتھ ملنا چاہیے ۔ میں براہ راست پاکستان کے لوگوں سے بات کرتا ہوں کیا ہمیں غربت سے نہیں لڑنا چاہیے کیا ہمیں ناخواندگی سے نہیں لڑنا چاہیی کیا ہمیں بیماریوں سے نہیں لڑنا چاہیے اگر ہم ایک ساتھ مل کر لڑیں گے تو جلدی جیت جائیں گے ۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مضبوط موقف اپنانے پر اسرائیلی وزیر اعظم کی تعریف کا شکر گزار ہوں ۔ انسانیت بہت بہت خطرے میں ہے ۔ انسانیت کو بچانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جو طاقتیں انسانیت پر یقین رکھتی ہیں وہ متحد ہو جائیں اور میرا خیال ہے کہ یہ لڑائی انسانیت کو بچانے کے لئے ہے ۔ …متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.