بلوچستان فش ایسوسی ایشن کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد

وزیراعلیٰ فشریز کیلئے ایک مخصوص مارکیٹ تعمیر کریں فشریز سے منسلک کاروباری حضرات کافی مشکلات کاشکارہے‘محمدیوسف بڑیچ فشریز بلوچستان کاکاروباری حوالے سے ایک اہم حصہ ہے مگر ترجیح نہ دینے سے اس کی کفالیت سے محروم ہورہاہے‘مشترکہ بیان

اتوار 21 جنوری 2018 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) بلوچستان فش ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمدیوسف بڑیچ نائب صدر علی حسن بلوچ اوردیگرعہدیداروں نے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان خاص کر فشریزمحکمہ کو ترجیح دے کیونکہ بلوچستان میں فشریز کا پیشہ ہے مگرسہولیات نہ ہونے سے فش کے کاروبار میں مشکلات کا سامنا ہے اگربلوچستان میں فشریز کیلئے ایک مخصوص مارکیٹ بنایاجائے تاکہ اسٹاک کرکے بلوچستان سے دوسرے صوبوں تک فش سپلائی کریں فشریز سے منسلک کاروباری حضرات اس وقت بلوچستان میں کافی مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ یہاں وہ سہولیات میسر نہیں جو دیگر صوبوں میں ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ ہمیں کوئٹہ شہر میں ایک فشریز مارکیٹ بنایاجائے تاکہ بلوچستان کے شہریوں کے روزگار اورکاروبار ی حضرات فشریز کو دوسرے صوبوں تک منتقل کرسکے۔

متعلقہ عنوان :