پاکستان اور ڈنمارک توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی معیشت کو خود کفیل بنایاجاسکتا ہے،ڈینش سفیر

اتوار 21 جنوری 2018 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ڈنمارک کے سفیر ROLFM.HAY PRERA HOLMBOE نے کہا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک مختلف شعبوں سمیت توانائی کے شعبے میں بہترین اور موثر تعاون کے ذریعے پاکستانی معیشت کو خود کفیل بنایاجاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے اور سینئر صحافیوں اور کلب کے عہدیداران سے گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے تعیناتی کے چھ ماہ کے دوران میں نے محسوس کیا ہے کہ پاکستان کو توانائی، ٹیکنالوجی اور ادویات سمیت لائیو اسٹاک اور کولڈ اسٹوریج سمیت ونڈ مل پروجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ ان کے امکانات موجود ہیں قبل ازیں مسٹر ROLFM.HAY PRERA HOLMBOE کراچی پریس کلب پہنچے تو سیکرٹری پریس کلب مقصود یوسفی نے ان کا خیر مقدم کیا اس موقع پر صدر پریس کلب احمد خان ملک نے کلب کی تاریخ کے حوالے سے روشنی ڈالی اور پاکستانی صحافت سے آگاہ کیا ڈنمارک کے سفیر نے کراچی پریس کلب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلب کی تاریخ مثالی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بڑے نہری آبپاشی نظام سے وابستہ ہے اس کے باوجود گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل، اردن اور ڈنمارک کی طرز پر ڈرپ ایری گیشن سسٹم کو اپنا کر کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ فوائد سمیٹ سکتی ہے اس سے زیر زمین سطح متوازن رہے گی اور سیم و تھور کے خطرات سے پاک ہوجائے گا اور فصلوں کو ضرورت کے مطابق پانی مہیا کر کے زیادہ فائدے حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جن دیگر چیلنجز کا سامنا ہے اس کے تحت ڈنمارک حلال، لائیو اسٹاک اور ڈیری پروڈکٹس کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا بھی تبادلہ کرے گا اور زیادہ سے زیادہ پیدوار کے مواقع بھی فراہم کرے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں سی پیک کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک اچھا آغاز ہے اور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کم خرچ توانائی منصوبوں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کر کے صنعتوں اور عوام کو سستی ترین بجلی فراہم کر کے ملک کے معاشی پہیے کو تیزی سے حکومت میں لا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی متعدد مصنوعات عالمی معیار کے ہم عصر ہیں اور انہیں پزیرائی ملتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام جس طرح مستحکم ہوگا عوام اتنے ہی با اختیار ہوں گے اور اس کے ثمرات بھی عوام سمیٹیں گے بعد ازاں ڈنمارک کے سفیر کو اجرک کا روایتی تحفہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :