وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی وفد کے ہمراہ پشتونخوامیپ کے رہنمائوں سے ملاقات

صوبے کے مسائل پر گفتگو کی گئی

اتوار 21 جنوری 2018 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اتوار کوکی وفد کے ہمراہ پشتونخوامیپ کے صوبائی پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کی رہائش گاہ پر پارٹی کے پارلیمانی نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پشتونخوامیپ کے پارلیمانی نمائندوں نے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھانے پر مبارکباد دیا اور کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی غیور پشتون ملت کی نمائندہ پارٹی کی حیثیت سے اپنے اعلیٰ اقدار واصول اور جمہوری روایات اور اپنے قوم کے تمام قومی مفادات ،قومی حقوق واختیارات ،پارٹی کے اپنے وطن اور عوام کی نمائندہ پارلیمانی حیثیت اوردن رات اپنے عوام کو درپیش مشکلات ومسائل کے حل کرنے کی جدوجہد اور ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی ۔

(جاری ہے)

بلکہ پشتونخوامیپ کے ایک جمہوری اصولی پارٹی کی حیثیت سے اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے ان تمام اچھے اور مثبت کاموں کی تائید کریگی جبکہ غیر جمہوری اور تمام صوبے بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کے خلاف ہونیوالے کسی بھی اقدام کی نہ صرف پرزور مذمت کریگی بلکہ ایسے اقدامات کیخلاف کسی بھی احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہر دور میں اعلیٰ جمہوری اقدار کیلئے زبردست جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دی ہیں ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے پشتونخوامیپ کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میر ی حکومت پشتونخوامیپ کے اصولی موقف اوران کے پارٹی چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کی قیادت کا عزت واحترام کرتے ہیں اور میری حکومت ہر لحاظ سے مکمل انصاف ، برابری سے کام لیتے ہوئے پشتونخوامیپ کو اعتماد میں لیگی بلکہ مجھے آپ کے تجربے اور رہنمائی کی بھی ضرورت ہے اور اب میری ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے ۔ لہٰذا اس بوجھ کو اٹھانے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں آپ کا تعاون بھی ضروری ہے اور میں آپ کو احتجاج تک جانے کاموقع ہی نہیں دونگا۔بلکہ صوبے کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کررہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :