Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت ماہرین قانون کا اجلاس، حدیبیہ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ،

وزارت دفاع سے خواجہ آصف کی فوج مخالف مہم کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کے فیصلے کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ، تحریک انصاف جنگ جیو گروپ کے خلاف حتمی قانونی جنگ لڑے گی

اتوار 21 جنوری 2018 22:20

عمران خان کی زیر صدارت ماہرین قانون کا اجلاس، حدیبیہ کیس میں فریق بننے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ماہرین قانون کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف نے حدیبیہ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے ،وزارت دفاع سے خواجہ آصف کی فوج مخالف مہم کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کے فیصلے کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا گیاہے جبکہ تحریک انصاف جنگ جیو گروپ کے خلاف حتمی قانونی جنگ لڑے گی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میر شکیل الرحمن کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔تحریک انصاف کو جیو، جنگ گروپ کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ کے شواہد موصول ہو گئے۔امریکہ، انگلستان اور بھارت کے ساتھ میر شکیل کے تعلقات کے پیچھے کارفرما عوامل سامنے لائیں گے۔جنگ جیو گروپ نے دھشت گردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کے حقائق مسخ کرکے پیش کیئے۔ایک ماہر قانون نے چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ وہ مطالبہ کریں زگے میر شکیل اپنے اور اپنی بیگمات کے نام تمام اثاثے ظاہر کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات