ڈاکٹر انیس الرحمان کی وائلڈ لائف گارڈ کی نا معلوم شخص کی فائرنگ سے قتل واقعہ کی مذمت ، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

اتوار 21 جنوری 2018 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) وائلڈ لائف بورڈ اسلام آباد کے چیئرمین ڈاکٹر انیس الرحمان اور پاکستان ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ڈیوٹی پر مامور وائلڈ لائف گارڈ کی نا معلوم شخص کی فائرنگ سے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اتوار کو اپنے تعذیتی پیغام میں واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔وائلڈ لائف بورڈ اسلام آباد کے گارڈ سفیر حسین شاہ گزشتہ روز دوران ڈیوٹی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔انھوں نے مقتول کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا بھی اظہارکیا اور کہا کہ وہ ایک فرض شناس اہلکار تھے۔

متعلقہ عنوان :