پنجاب حکومت ویمن آن ویل کے دوسرے مرحلے کا آغاز ،درخواستیں 22جنوری سے 25فروری تک وصول کی جائیں گی ، سلمان صوفی
اتوار 21 جنوری 2018 22:10
(جاری ہے)
قرعہ اندازی کیلئے درخواستیں 22 جنوری سے 25 فروری تک جمع کی جائیں گی۔درخواستیں بنک آف پنجاب کی شاخوں میں جمع کروائی جا سکیں گی۔
قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والوں خوش نصیبوں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کے بعد "ویمن آن ویل ریلی" کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اس حوالے سے و زیراعلی پنجاب اسٹریٹجک ریفارم یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان صوفی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین بااختیار بنا کر مردوں کے شانابہ شانہ ہر شعبے میں ان کا نمایاں تعمیری کردار یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے عین مطابق خواتین کومحفوظ ماحول مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل خود مختاری دینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ سلمان صوفی کا مزید کہنا تھا کہ عمومی طور پر تمام خواتین اور ملازم پیشہ خواتین کو بالخصوص سفر کرنے میں دشورای پیش آتی تھی۔ ویمن آن ویل پراجیکٹ کا مقصد خواتین کو سفر کرنے میں خود انحصاری کی طرف راغب کرنا ہے تا کہ وہ اپنے امور کسی بھی مدد اور کسی کے انتظار کے بغیر سر انجام دے سکیں۔ اس پراجیکٹ کا مقصد نہاں خواتین کو بااختیار کرنا ے وہاں عالمی دنیا کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ پاکستان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں اور ملکی ترقی میں مردوں کے ہم پلہ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سلمان صوفی نے مزید بتایا کہ ویمن آن ویل پراجیکٹ 2015میں شروع کیا گیا تھا۔ اس پراجیکٹ کو مکمل ریسرچ اور زمینی حقائق کے پیش نظر دور رس نتائج کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.