پولیس کا شہر بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون،25ملزمان گرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 22:10

لاہور۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بازوںکے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئی25 پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں20مقدمات درج کرکی25ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے 60سے زائد پتنگیں،15چرخیاںاور20پنی ڈور برآمدکرلی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :