سینئر صحافی مشتاق علی ہاشمانی انتقال کر گئے،میت آبائی گائو ں روانہ

اتوار 21 جنوری 2018 22:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) سینئر صحافی مشتاق علی ہاشمانی انتقال کر گئے،میت آبائی گائو ں روانہ کردی گئی۔مرحوم کی عمر 58 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے کراچی کے نجی ہسپتال (آغا خان )میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

مشتاق علی ہاشمانی 30سال صحافت کے شعبہ سے منسلک رہے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ اتوار کے روز گارڈن ایسٹ میں ادا کی گئی جس میں صحافی برادری ،سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیزو اقارب نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد تدفین کے لئے میت آبائی شہر سجاول روانہ کردی گئی۔مرحوم نے پسمان گان میں بیٹا، بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔