سی ڈی اے نے سپریم کورٹ میں جمع کروانے کے لئے شادی ہالز سے متعلق رپورٹ تیار کرلی

اتوار 21 جنوری 2018 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) سی ڈی اے نے سپریم کورٹ میں جمع کروانے کے لئے شادی ہالز سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے ، خلاف قانون بنائے گئے شادی حالز کے خلاف سی ڈی اے نے حکمت عملی تیا ر کی ہے ،معاملے پر سینیٹرز اور ایم این ایز نے سی ڈی اے افسران سے رابطے بھی تیز کردئے ہیں رپورٹ پیر کے روز (آج)سپریم کورٹ میں جمع کروای جائیگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آبا د میں غیر قانونی تعمیرات ، شادی گھروں ، ماکیز سے متعلق وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں برسوں سے قائم شادی ہالز سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ،زرائع کے مطابق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ شادی ہال کے لیے چار ہزار گز کا رقبہ ہونا لازم ہے ، جس میں ستر فیصد پارکنگ ہونا بھی لازم ہے، اسلام آباد مین سی ڈی اے کی جانب سے شادی ہالز سے متعلق کئے گئے سروے کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں اس وقت تقریبا ستر شادی ہال ہیں ، جن میں سے بڑی تعداد مذکورہ قوانین پر پوری نہیں اترتی، جو شادی ہالز سی ڈی اے قوانین کے خلاف ورزی کررہے ہیں انہیں تین ماہ کا نوٹس دیا جائے گا بعد ازاں انکے خلاف کاروائی کی جائیگی، زرائع کے مطابق سینیٹرز اور قومی اسمبلی ارکان نے سی ڈی اے کے اعلی افسران نے شادی ہالز سے متعلق رابطے تیز کردیے ہیں

متعلقہ عنوان :