سیاسی مخالفین کی انتشار کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک وقوم کی ترقی کیلئے مثالی کردارادا کیا ہے، ایم ساجد عباسی
(ن)لیگ کے کارکن مخالفین کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،مسلم لیگی رہنما
اتوار 21 جنوری 2018 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور ملک کی تعمیروترقی کیلئے انتھک محنت اور اپنابھرپور کردار ادا کیا ہے،مسلم لیگ(ن) کے کارکن مخالفین کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پشیمانی کے سواکچھ نہیں ملا۔
انہوں نے کہاکہ عوام کو خالی نعروں ،کھوکھلے دعوئوں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں،جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کی پروا کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے،عوام صرف ملکی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔مسلم لیگی رہنما ایم ساجد عباسی نے کہاکہ ہر محاذ پر شکست خوردہ دھرناد،لاک ڈائون اور ملکی ترقی کے خلاف گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لیناچاہیے کیونکہ تبدیلی انتشار،الزام تراشی،گالی گلوچ اور صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اورپاکستان کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے نہیں دھوکہ دیاجاسکتا نیا پاکستان بنانے والوں نے مایوسی پھیلائی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ،خوشحالی اور مضبوط پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی منزل ہے۔انہوںنے کہاکہ تعمیرو ترقی مسلم لیگ(ن) کا مشن ،قائدین کا مشن مکمل کریں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن)واحد جماعت ہے جس کے دور اقتدار میں پاکستان نے تیزی سے ترقی کے ذینے طے کئے،عمران خان نے دھرنے دے کر ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ،میاں نوازشریف کی قائدانہ سوچ نے پاکستان کوبلندیوں تک پہنچادیا،ان کے دئیے گئے میگا پروجیکٹ پاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.