افزائش حیوانات سے دیہی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے، ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ

پنجاب میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے خرچ سے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں

اتوار 21 جنوری 2018 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ راولپنڈی ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاہے کہ افزائش حیوانات سے دیہی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے، غربت اور افلاس سے کمی اور کاروباری سرگرمیوںمیں اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوںنے یہ بات کہوٹہ میں مویشی پال افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ پنجاب میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے خرچ سے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں مستحق افراد میں جانوروںکی مفت تقسیم ، جانوروں کو علاج معالجے کی سہولیات کی مفت فراہمی ، موبائیل ہیلتھ یونٹس کے قیام اور دیہی علاقوںمیں شفاخانہ جات حیوانات کی حالت بہتر بنانے کے علاوہ متعدد دیگر اقدامات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے حیوانات کو بیماریوں سے بچاو اور طبی سہولیات سے آگاہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کی طرف سے عوامی آگاہی پروگرام شروع کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک خصوصی بس ڈیزائن کی گئی ہے جو دیہی علاقوںمیں مردوں اور خواتین کو حیوانات کو صحت مند رکھنے اور ان کی مناسب دیکھ بھال اور اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کی گئی سہولیات سے آگاہ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :