عفرین میں ترکی کی فوجی کارروائی دہشت گردی کی معاونت کے مترداف ہے، شامی صدر

اتوار 21 جنوری 2018 21:22

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) شامی صدر بشار الاسد نے ترک فوج کی طرف سے شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں کے خلاف شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہیہ عسکری کارروائی دہشت گردی کے تعاون کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کا ترک فوج کی جانب سے شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں کے خلاف شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن پر کہنا تھاکہ یہ عسکری کارروائی دہشت گردی کے تعاون کے مترادف ہے۔

ترک فوج اتوار کی صبح شامی باغیوں کی مدد سے عفرین میں داخل ہو گئی۔ شامی صدر کا الزام ہے کہ ترکی شام میں دہشت گردوں کو تعاون فراہم کرتا ہے۔ ادھر ترکی نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی خاطر شام میں یہ کارروائی ناگزیر تھی۔

متعلقہ عنوان :