اقوام متحدہ کی یمن میں انسانی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر 3 بلین ڈالر کی امدادی رقوم کی اپیل

اتوار 21 جنوری 2018 21:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر 3 بلین ڈالر کی امدادی رقوم کی اپیل جاری کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر 3 بلین ڈالر کی امدادی رقوم کی اپیل جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس جنگ زدہ عرب ملک میں خانہ جنگی، قحط اور ہیضے کی وبا کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اتوار کے دن کہا کہ یمن کے 11.3 ملین افراد کو زندہ رہنے کی خاطر فوری اور ہنگامی مدد کی ضرورت ہے۔ مارچ سن دو ہزار پندرہ میں سعودی عسکری اتحاد کارروائی کے بعد سے اس ملک میں نو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :