متحد عراق کے حق میں ہیں، حسن روحانی

حکومت عراق کے اتحاد کی خاطر کردوں سے تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتی ہے،ایرانی صدر

اتوار 21 جنوری 2018 21:21

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عراق کے اتحاد کی خاطر کردوں سے تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روحانی نے یہ بیان کرد رہنما بارزانی کے دورہ ایران کے دوران دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس پچیس ستمبر کو آزادی سے متعلق متنازعہ ریفرنڈم کے بعد بارزانی کا یہ پہلا دورہ ایران تھا۔ کئی ممالک کی طرح تہران حکومت نے بھی اس ریفرنڈم کی مخالفت کی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حسن روحانی نے عراق کے اتحاد کے لیے کردوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :