نائجیریا میں اغوا کئے جانے والی2 امریکی اور2 کینیڈین شہری رہا

اتوار 21 جنوری 2018 21:21

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) افریقی ملک نائجیریا میں اغوا کئے جانے والی2 امریکی اور2 کینیڈین شہریوں کو رہا کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا میں اغوا کئے جانے والی2 امریکی اور2 کینیڈین شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر امریکی وزارت خارجہ نے رہائی پر نائیجرین حکومت کا شکریہ اداکیا ہے اورشہریوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ چاروں غیر ملکیوں کو بدھ کے روز شمالی ریاست کادونا سے نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ کادونا کی پولیس کے مطابق مغویوں کو رہا کرایا گیا۔ نائجیریا کے اس حصے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :