جرمن حکومت کا ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کی کوششوںپر غور

اتوار 21 جنوری 2018 21:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) جرمن حکومت نے ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کی کوششوںپر غور شروع کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکومت ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں میں ہے اور اس سلسلے میں یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کو اپنی ان کوششوں میں برطانیہ اور فرانس کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ان ممکنہ تازہ پابندیاں کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبردار ہونے سے روکنا بتایا گیا ہے۔ یہ ممالک امریکہ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ تہران حکومت پر امریکی تنقید کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ڈیئر اسپیگل میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ممالک، ایران کو مشرق وسطی کے دیگر ملکوں میں مداخلت کیلئے سزا دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :