عوامی جمہوریہ کانگو میں حکومت مخالف مظاہرے، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک،33زخمی

غیر قانونی طور پر مظاہرہ کرنے والے یہ افراد صدر جوزف کابیلا کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے،حکومت

اتوار 21 جنوری 2018 21:21

کنساشا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) عوامی جمہوریہ کانگو میں سکیورٹی فورسز کے ایک کریک ڈائون کے نتیجے میں 5 مظاہرین ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو میں سکیورٹی فورسز کے ایک کریک ڈائون کے نتیجے میں 5 مظاہرین ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کنساشا میں غیر قانونی طور پر مظاہرہ کرنے والے یہ افراد صدر جوزف کابیلا کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اگرچہ مظاہرے ملک بھر میں جاری ہیں تایم یہ تمام ہلاکتیں دارالحکومت میں ہوئیں۔ اس افریقی ملک میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطابق اس دوران تقریبا ستر مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :