ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں برف کا تودہ گرنے سے 5 فوجیہلاک

اتوار 21 جنوری 2018 21:21

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں برف کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 5 فوجی مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہجنوب مشرقی علاقے میں برف کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس حادثے کی وجہ سے فوجی کارروائی میں شریک 12 زخمی بھی ہوئے۔ یہ فوجی صوبہ بٹلس میں ہیزان کے مقام پر کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوں کے خلاف ایک کارروائی میں مصروف تھے۔

متعلقہ عنوان :