ترکی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 11 افراد ہلاک،ڈرائیور گرفتار

حادثے کی وجہ ڈرائیور کا بس پر عدم کنٹرول ہے ،بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے درختوں سے ٹکراتی چلی گئی،حکام

اتوار 21 جنوری 2018 21:21

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) ترکی میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11افرا دہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور کر گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وسطی صوبے میں ہونے والے ایک بس حادثے میں کم از کم 11افراد کی موت واقع ہو گئی۔حادثے کی وجہ ڈرائیور کا بس پر عدم کنٹرول بتایا گیا ہے۔ بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے بڑے بڑے درختوں سے ٹکراتی چلی گئی۔ پولیس نے بس کے ڈرائیور کو غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔