امریکی فوج کا لڑاکا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

جنوبی کیلیفورنیا کے قومی تربیتی مرکز میں اے ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی تحقیقات جاری ہے،فوجی ترجمان

اتوار 21 جنوری 2018 21:21

کیلفیورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) امریکہ کی فوج کا ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر کیلیفورنیا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جیسن برآن نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کیلیفورنیا میں فورٹ ارون میں واقع قومی تربیتی مرکز میں اے ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

(جاری ہے)

فوج کی ایک دوسرے ترجمان نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے خاندانوں کو اطلاع دینے سے پہلے ان کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے ۔فورٹ کارسن میں فوج کی ترجمان برینڈی گل نے کہا کہ اس ہیلی کاپٹرکا عملہ فورٹ کارسن کولوراڈو میں تعینات تھا اور وہ تربیتی امور میں شرکت کے لیے موآوی صحرا میں مقیم تھے۔گل نے مزید کہا کہ کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بجے گر کر تباہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :