پاکستان نے کابل ہوٹل میں حملے کے حوالے سے الزامات مسترد کردیئے

چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 21 جنوری 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان نے کابل ہوٹل میں حملے کے حوالے سے الزامات مسترد کرتے ہوئے چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں پاکستان کی جانب سے کابل ہوٹل حملے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات مسترد کردیے ۔ انہوں نے کہا کہ چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے ۔ سیکیورٹی خامیوں سمیت حملے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ۔