اگر مشائخ عظام نہ ہوتے تو مسلم دنیابہت پہلے دم توڑ چکی ہوتی ، امریکہ کسی بھول میں نہ رہے ،

ہمیں خیرات میں دی جانے والی امداد قبول نہیں ، الحاج پیر خالد سلطان القادری

اتوار 21 جنوری 2018 21:20

�وئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) علماء مشائخ گرینڈ الائنس کے سینٹرل پریذیڈنٹ جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے مرکزی امیر جماعت اہل سنت کے چیف آرگنائزر الحاج پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ آج کے اس پر فتن روحانیت سوز ماحول میں کوئی بھی ذی شعورشخص اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ اگر مشائخ عظام نہ ہوتے تو مسلم دنیابہت پہلے دم توڑ چکی ہوتی اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے سے ہمارے کئی مسائل مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے ،امریکہ کسی بھول میں نہ رہے پاکستان کو مشائخ عظام کی جدوجہد کے بعد آزادی ملی ہمیں خیرات میں دی جانے والی امداد قبول نہیں قصور واقعہ میں معصوم زینت کراچی میں نقیب اللہ محسود سمیت بے گناہ افراد کی شہادت پر دل خون کے آنسور روتا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو عا لمی علماء مشا ئخ گرینڈ الا ئنس، مووآن پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ کے نجی ہوٹل کے قلعہ سیف اللہ ہال میں ایک روزہ توکل کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کیا اس موقع پر مرکزی چیئرمین علماء مشائخ گرینڈ الائنس مخدوم پیر سید ہا رون گیلا نی ، مرکزی جنرل سیکرٹری و مودآن پاکستان کے چیئرمین میاں محمد کامران ملک ،سید علی ہا شمی ، وحید شیخ ، عتیق ایڈو کیٹ ،پیر باکو جان ، سردار صلا ح الدین حسنی ، میر اسفند یار جمالی ، سید محمد قاسم شاہ ، میر عبدالغفار خان ، ریاض احمد ہجوانی ، میر الہی بخش ابڑو ،خالد حسین ابڑو، عبدالرزاق ایڈووکیٹ ، سردار خدئے رحیم ، ڈاکٹر ارشد قریشی ، مولانا محمد حیات ، مفتی احمد رضا قاسمی سمیت ملک بھر سے آئے ہو ئے علما ء کرام مشا ئخ عظا م اور مقامی علما ء اور مشا ئخ عظام کے علاوہ کا نفرنس کے آر گنا ئزر الحا ج صا حبزا دہ پیرسکندر سلطان ،سلطان محمد حیا ت قا دری ،پیر سنی سلطان، سلطان محمد سلیمان ،اتحاد اہل سنت سبی کے صدر سائیس منیر احمد جان نقشبندی ، سنی تحریک کے صوبائی رہنما حافظ ںنذر علی القادری ، پرفیسر منظور حسین سومرو، کمشنر نصیر آباد ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی،مسلم لیگ قائداعظم کے صوبائی صدر معظم خان بلوچ ، جماعت الصالحین انٹر نیشنل میڈیا سیل کے ممبران حاجی سعید الدین طارق،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹر ی سید طاہر علی ، ذوالفقار علی، ساون خان ، استاد نذیر احمدبھی موجود تھے ۔

توکل کانفرنس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت میر ماجد خان ابڑو تھے ، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت قاری محمد یونس نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض الحا ج صاحبزادہ سلطان محمد حیات قادری نے سرانجام دئیے ایک روزہ توکل کانفرنس سے الحاج پیر سخی خالد سلطان القادری، پیر مخدوم ہارون گیلانی ، میاں محمد کامران ملک ، پیر ابراہیم جان مجددی ،میر ماجد ابڑو ، الحاج صوفی سلیمان نقشبندی ، سردار عمران بنگلزئی،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما میڈم سکینہ عبداللہ ، مولان عبدالقادرلونی ،ٹکری حمید بنگلزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقررین نے کہا ایک روزہ توکل کانفرنس کا مقصد -: پیس آف ارتھ ہی؛ہم اللہ کی اس زمین پر پیار اور محبت کا پیغام لے کرآتے ہیں ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں اسلام محبت اجوت بھائی چارے اتحاد واتفاق کا پیغام لے کر پوری امت مسلمہ کو ایک سلوگن دینا چاہتی ہے اور مسلمانوں کو ایک بار پھر یکجا دیکھنا چاہتی ہے،تنگ نظری اورتعصبات سے بالاتر ہوکرمسائل کا خاتمہ ہوسکتا ہے مقررین نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے آپ بخوبی آگاہ ہیں اور ایسے حالات میں امریکہ کی جانب سے ہماری سیکورٹی امداد کی بندش اور مذہبی آزادیوں کے حوالے سے واچ لسٹ پر ڈالنے کے اقدام سے امریکہ صدر کا مکروہ چہرہ اور عزائم سامنے آچکے ہیں ہمارے ازلی دشمن بھات کے ہاتھ اس کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے اس نازک صورت حال میں بدقسمتی کے ساتھ ہماری اندرونی صورت انتہائی گھمبیر ہے حکمران جماعت اپنے مسائل کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں کو پوائنٹ اسکورنگ کے علاوہ اقتدار کی فکر ہے تاریخ کے اس نازک موڑ پر ایک لمحہ رک کر ہمیں جائزہ لینا ہوگا کہ آخر ہم اس المناک صورت حال سے دوچار کیو ں ہوئے ہم نے روشنی ترک کرکے کون سا ایسا راستہ اختیار کیا جو تاریکی میں بھٹکاتے ہوئے ہمیں تباہی وبربادی کی دہانے پر لے آیا مقررین نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دس سالوں سے دہشت گردی میں فرنٹ مین کا کام کررہا ہی پاکستان تو خود دہشت گردی کا شکار ہیں اب تک دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہم نے اب تک 60ہزار سے زائد قربانیاں دی ہم ان شہید وں کا خون رائیگان نہیں جانے دیں گے ہم اس جنگ کوکسی مدد کے بغیر جیت کردنیا کو بتادیں گے جنگ اسلحہ سے نہیںجذبے سے جیتی جاتی ہے ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور اس جنگ میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم محب وطن قوتوں کو یقین دلاتے ہیں کہ قوم ان کی پشت پر کھڑی ہیں وہ مکمل اعتما دکے ساتھ فیصلے کریں ہم اس ارض پاک پر کٹ مرنے کو تیار ہیں حکومت یہود وانصاری سے لاتعلقی کا اظہار کرکے حکم الہی کی پاسدار ی کریں ہم پیٹوں پر پتھر باندھ کر ان کا ساتھ دیں گے اب اگر اللہ ہمیں سنبھلنے کا موقع دے رہا ہے تو خدارا اپنی سمت درست رکھیں اور ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے اسمان کی طرف رخ کرکے اللہ پر توکل کریں اور یقین رکھیں کہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ایک روزہ توکل کانفرنس میں قصور میں معصوم بچی زینت کراچی میں ماروئے عدالت نقیب اللہ محسور کا قتل سمیت دیگر علاقوں میں معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیازتی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو قانو ن کے کٹہرائے میں لاکر متاثرین کے لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے ایک روزہ توکل کانفرنس میں کئی قراردادتیں بھی پیش کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :