صوبائی حکومت قلیل مدت میں عوامی مسائل حل کرنے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستا ن

ہماری ترجیحات عوام کی بلاامتیاز خدمت کرکے دیگر صوبوں کے مساوی لانا ہے ، میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات میں گفتگو

اتوار 21 جنوری 2018 21:20

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قلیل مدت میں عوام کے مسائل حل کرنے اور صوبے کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ وہ اتوار کو حضرت باہو سلطان کے خانوادہ اور دربار عالیہ فیض سلطان کے سجادہ نشین پیر خالد سلطان اور سکند رسلطان کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات عوام کی بلاامتیاز خدمت اور بلوچستان کو ترقی کے عمل میں دیگر صوبوں کے مساوی لانا ہے صوبائی حکومت ٹیم ورک کی صورت میں کام کر رہی ہے کرپشن اور بد دیانتی سے پاک کلچر کو فروغ دیا جائے گا قومی وسائل کی تقسیم میں اقربا پروری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی میرٹ کو ترجیح دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملازمتوں میں میرٹ کو معیار مقرر کیا گیا ہے بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ میری ترجیحات میں شامل ہے صاحبزادہ خالد سلطان اور سکندر سلطان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ غریب اور پسماندہ صوبے کو غربت بے روزگاری سے نکالنے کے لئے کئے گئے اقدامات بلوچستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اوستہ محمد اور جعفر آباد کا دورہ کرنے اور اوستہ محمد میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :