پولیس کی کارروائی ،گلگت سے سکردو آنیوالی ویگن میں سے اسلحہ برآمد،ڈرائیورگرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 21:20

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) گلگت سے سکردو آنے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی سے 32بور پسٹل ،2میگزین اور 7رائونڈ برآمد ،ڈرائیور گرفتار ،قانونی کاروائی شروع کر دی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچورا چیک پوسٹ پر گلگت سے سکردو آنے والی نجی کمپنی کی ہائی روف کو پولیس نے روک کر معمول کے مطابق تلاشی لی تو گاڑی سے 32بور پسٹل،2میگزین اور 7رائونڈ برآمد ہو گئے جس پر پولیس نے ڈرائیور محمد نقی ولد حسین ساکن گمبہ کو گرفتار کر کے باقاعدہ قانونی کاروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سکردو میں داخلے کا واحد انٹری پوائنٹ ہے جہاں پولیس کی مستعدی نہ صرف منشیات کی روک تھام میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے بلکہ جرائم پیشہ افراد شہر میں داخل ہی نہیں ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :