قیدیوں کو قوانین کیمطابق سہولیات فراہم کی جائینگی،زمینوں سے متعلق معاملات میں عوامی حقوق کا خیال رکھا جائے ،جواد اکرم

اتوار 21 جنوری 2018 21:20

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء)سیکرٹری داخلہ جی بی جواد اکرم نے کہا ہے کہ قیدیوں کو قوانین کیمطابق سہولیات فراہم کی جائینگی،زمینوں کے معاملات میں عوامی حقوق کا خیال رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دورہ بلتستان کے دوران سکردو پہنچے تو ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر نے پرتپاک استقبال کیا ، بعدازاں ڈسٹرکٹ جیل کے دور پر گئے جہاں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے اس دوران قیدیوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے عزیز و اقارب سے رابطے میں مشکلات درپیش ہیں جس کیلئے ڈسٹرکٹ جیل میں ٹیلی فون کی سہولیات فراہم کئے جائیں ۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ جیل قیدیوں کیساتھ قانون کے مطابق بہتر رابطہ رکھا جائے اور انہیں قوانین کے تحت سہولیات فراہم کی جائینگی ۔سیکریٹری داخلہ نے شگر کا بھی دورہ کیا جہاں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکار کے حصول کے دوران عوامی حقوق کا خیال رکھا جائے گا ۔واضح رہے کہ جواد اکرم نے سیکریٹری داخلہ کی مثبت سے حال ہی میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔