سعدیہ خان کپ اختتام پذیر ، ائیر چیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی

نو جوانوں میں سکی کے کھیل کو مقبول بنانے کیلئے سکی فیڈریشن پاکستان کی کاوشیں قابل ِ تحسین ہیں،سربراہ پاک فضائیہ ّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّ گلگت بلتستان سکائوٹس نے سعدیہ خان سکی کپ 2018 جیت لیا

اتوار 21 جنوری 2018 21:20

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) پی اے ایف سکی ریزورٹ میں سعدیہ خان کپ اختتام پذیر ہوگیا، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے،گلگت بلتستان سکائوٹس سلالم اور جائنٹ سلالم کے تمام میڈلز جیت کر اس سال کپ کی فاتح قرار پائی،مہمان خصوصی نے سعدیہ خان کپ کے علاوہ کراس کنٹری ، سکیٹنگ ، آئس سکیٹنگ اور سنو بورڈنگ کے مقابلے جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور ایوارڈ ز تقسیم کئے،ان مقابلوں میں پاکستان کی مختلف سکی ایسوسی ایشیز کے اسکیئرز نے سخت سردی میں ان مقابلوں میں حصہ لیا، سکی سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس چمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے آئی تھی۔

اتوار کو اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ نوجوانوں میں سکی کے کھیل کو مقبول بنانے کے لیے سکی فیڈریشن آف پاکستان کی کاوشیں قابل ِ تحسین ہیں،میری خواہش ہے کہ سکی فیڈریشن آف پاکستان ملک کے دیگر علاقوں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو بھی سکی کی سہولیات فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابل ذکر بات ہے کہ سکی فیڈریشن آف پاکستان رتو اور مالم جبہ کے بچوں کے لیے ایک سکی سکول قائم کر رہا ہے، مجھے امید ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ہمارے کھلاڑی پوری دنیا میں سکی کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے،لتر وادی میں ترقیاتی منصوبہ جات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نلتر وادی کو عالمی معیار کا ریزورٹ بنانا چاہتے ہیں ، تاہم پاک فضائیہ نے اس علاقے کے طلباء کو بہترین تعلیمی اور ووکیشنل تربیت فراہم کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔

ان مقابلوں کے نتائج درج ذیل ہیں۔سعدیہ خان کپ،سلالم،سونے کا تمغہ افرا ح ولی گلگت بلتستان ،چاندی کاتمغہ فاطمہ سہیل گلگت بلتستان ،کانسی کا تمغہ عمیمہ ولی گلگت بلتستان ،جائنٹ سلالم ،سونے کا تمغہ افرا ح ولی گلگت بلتستان ،چاندی کاتمغہ فاطمہ سہیل گلگت بلتستان کانسی کا تمغہ عمیمہ ولی گلگت بلتستان نے حاصل کیا۔