وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے کوئٹہ شہر کے دورے کے بعد جناح روڈ کی تعمیر کے کام میں پیش رفت

اتوار 21 جنوری 2018 20:53

کوئٹہ ۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے کوئٹہ شہر کے دورے کے بعد جناح روڈ کی تعمیر کے کام میں پیش رفت شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر جناح روڈ کوئٹہ کی تعمیر مرمت ،صفائی اور خوبصورتی کے کام کامعائنہ کیا جہاں انہیں منصوبے کے ڈائریکٹر کی جانب سے جناح روڈ کی تعمیر کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت کے مطابق جناح روڈ کی تعمیر کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کئی عرصے سے تعمیراتی کام التواء کا شکار ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے ترقیاتی منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :