کوئٹہ ، مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او جاں بحق

اتوار 21 جنوری 2018 20:53

کوئٹہ ۔21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ائیر پورٹ روڈ جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایس ایچ او ائیرپورٹ روڈ فضل الرحمن کو قتل کردیا اورفرارہوگئے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :