Live Updates

عمران خان پارلیمنٹ اور پارلیمنٹرینز کی توہین کر نے پر معافی مانگیں ،ْ عابد شیر علی

اتوار 21 جنوری 2018 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ اور پارلیمنٹرینز کی توہین کر نے پر معافی مانگیں ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ملکی پارلیمنٹ کی مسلسل توہین کر رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ باقاعدگی سے اپنی تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ میں اگر عزت اور وقار ہے تو انہیں اپنی یہ تنخواہیں بھی واپس کر دینی چاہئیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی وہ کبھی ایسا کریں گے کیونکہ وہ ایک چالاک آدمی ہے جس کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کا اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف سے بہت گہرا تعلق اور لگائو ہے، چکوال کے ضمنی انتخاب کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ محمد نواز شریف آج بھی عوام کی مکمل حمایت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ انہیں خیبرپختونخواہ میں منتخب کر کے مایوس ہوچکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات