پاک رئیل اسٹیٹ گروپ کے تحت دو روزہ ریئل اسٹیٹ ایکسپو کا افتتاح 27جنوری کو ہوگا

اتوار 21 جنوری 2018 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء)پاک رئیل اسٹیٹ گروپ کے تحت دو روزہ ریئل اسٹیٹ ایکسپو کا افتتاح ہفتہ 27جنوری کو ہوگا ،ْجو 28 جنوری کی شام تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں ڈیفنس کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور ڈیفنس سوسائٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون حاصل ہے جبکہ ڈیفنس اور کلفٹن کے مقامی بلڈرز، ڈویپلرز اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے شہر کی سب سے بڑی پراپرٹی نمائش ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

نمائش کے ابتدائی دو دن رئیل اسٹیٹ ایکسپو کے مخصوص ہے جبکہ پیر 29جنوری کی شام ریئل اسٹیٹ کے شعبہ میں پاکستانی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دئیے جائیںگے۔ نمائش کے ڈائریکٹر احمدزاہد کا تقریب کے حوالے سے کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ ایکسپو 2018اینڈ ایوارڈ شو اپنی نوعیت سے سب سے بڑی نمائش ہو گی، اس میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کے بڑے ناموں نے بھی اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں مزید کہا کہ یہ نمائش رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں نئی جہتیں متعارف کرائے گا۔