نوشہرہ کلاں پولیس کی کارروارئی ،ْ قتل میں ملوث دلہاشادی کے ولیمے کے روز ہی گرفتار

اتوار 21 جنوری 2018 20:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) نوشہرہ کلاں پولیس نے شادی ہال پر چھاپہ مار کر قتل میں ملوث دلہاکو شادی کے ولیمے کے روز ہی گرفتار کردیا اس سلسلے میں تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او زرداد خان نے بتایا کہ 20 ستمبر 2009 کو ستارہ زوجہ اعجاز سکنہ نوشہرہ کلاں نے رپورٹ درج کرائی کہ میں اور میرا شوہر اعجاز اپنے گھر میں محو خواب تھے کہ اس دوران مسلح ملزمان افتخار ولد محمدعلی شاہ، شاہد ولد معراج نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہوکر ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میں زخمی اور میرا شوہر اعجاز موقع پر جاں بحق ہوگیا اتوار کے روز نوشہرہ کلاں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ مقدمے میں ملوث ملزم شاہد ولد معراج کی رومان شادی ہال میں شادی کی دعوت ولیمہ ہے جس پر ایس ایچ او نوشہرہ کلاں زرداد نے اپنے دیگر نفری کے ہمراہ رومان شادی ہال پر چھاپہ مار کر قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم شاہد ولد معراج کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :