گرینڈ جرگہ کی جانب سے اسماء قاتل کی گرفتا ری کیلئے انتظامیہ کو دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈلائن ختم

اتوار 21 جنوری 2018 20:50

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) معصوم بچی اسما ء قتل کیس آٹھویں روز بھی قاتل گرفتار نہ ہو سکا ،ْگرینڈ جرگہ کی جانب سے قاتل کی گرفتا ری کیلئے انتظامیہ کو دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میںجر گہ ممبران کے علاوہ عمائدین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیس تفتیش اور دیگر صورتحال کا بھی جا ئزہ لیا گیا دوسری جا نب ریجنل پو لیس آفیسر کے دفتر میںکیس کے حوالے سے اہم اجلاس کاانعقادہوا جس میں ڈی آئی جی مردان عالم خان شنواری، ڈی پی او مردان ڈاکٹر میا ں سعید ،ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی میٹنگ میں آج تک ہو نے والی پیش رفت اور تحقیقا ت کو آگے بڑھا نے کا جا ئزہ لیا گیا ڈی آئی جی نے پو لیس حکام کا تحقیقات مزید تیز کرکے قاتل کو جلد سے جلد گرفتار کر نے کے احکا ما ت بھی جا ری کئے ۔

متعلقہ عنوان :