ایک سال پہلے بھی کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، آج پھر کہتا ہوں لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں ،ْخواجہ آصف

گالی یا لعن طعن کرنے والا صرف اپنی اصلیت کی پہچان کراتا ہے ،ْپانامہ میں سینکڑوں نام تھے جنکی پروسیکیوشن منتظر ہیں ،ْوزیر خارجہ کا ٹوئٹ

اتوار 21 جنوری 2018 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے بھی کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، آج پھر کہتا ہوں لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پانامہ کیس کی حقیقت کو سمجھتے ہیں ایک سال پہلے بھی کہا تھا کہ لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، میں آج پھر کہتا ہوں کہ لوگ پانامہ کو بھول گئے ہیں، پانامہ میں سینکڑوں نام تھے جنکی پروسیکیوشن منتظر ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی ادارے یا فرد کا نمک کسی عزت وحسب نسب والے شخص نے کھایا ہو تو وہ شکر گزار و احسان مند اور دعا گو ہوتا ہے ،ْگالی یا لعن طعن کرنے والا صرف اپنی اصلیت کی پہچان کراتا ہے۔

متعلقہ عنوان :