Live Updates

نواز شریف نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے ،ْ عمران خان

ْنواز شریف کے جلسوں کا مقصد نااہلی کے فیصلے کے خلاف دباؤ بڑھانا ہے ،ْچیئر مین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم جسٹس قیوم جیسے جج چاہتے ہیں جن پر دباؤ ڈال کرا پنی مرضی کا فیصلہ لکھوائیں ،ْ ٹوئٹ

اتوار 21 جنوری 2018 20:50

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے ،ْنواز شریف کے جلسوں کا مقصد نااہلی کے فیصلے کے خلاف دباؤ بڑھانا ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے جلسوں کا مقصد نااہلی کے فیصلے کے خلاف دباؤ بڑھانا ہے ،ْوہ جسٹس قیوم جیسے جج چاہتے ہیں جن پر دباؤ ڈال کرا پنی مرضی کا فیصلہ لکھوائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے امپائرز کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں ،ْسپریم کورٹ کے فیصلے نے ان کو دھچکا پہنچایا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کو ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔انہوںن کہاکہ فیصلے کے بعد نوازشریف نے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔گزشتہ روز نواز شریف نے ہری پور میں ایک جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس کچھ نہیں اور تین دن پہلے ان کی اوقات دیکھ لی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات