راولپنڈی، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں دو نوجوانوں کی گن پوائنٹ پر 14 سالہ لڑکے سے زیادتی،واقعہ پر علاقہ کی صورتحال شدید کشیدہ

اہل علاقہ نے تمام مارکیٹیں بطور احتجاج بندکر دیں اور سینکڑوں مظاہرین بنک کالونی روڈ پر جمع ہو گئے

اتوار 21 جنوری 2018 20:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ بنک کالونی میں دو روز قبل آٹھویں جماعت کے طالب علم کو گن پوائنٹ پر اغواہ کے بعد قریبی کھیتوں میں جا کر جنسی زیادتی کے بعد واقعہ پر علاقہ کی صورتحال شدید کشیدہ ہو گئی اہل علاقہ نے تمام مارکیٹیں بطور احتجاج بندکر دیں اور سینکڑوں مظاہرین بنک کالونی روڈ پر جمع ہو گئے واقعات کے مطابق دو روز قبل تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ بینک کالونی حیال گاؤںعلاقہ دو نوجوانوں نے گن پوائنٹ پرمیں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا یا جس کے بعد اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا دریں اثناحالات کشیدہ ہو گئے اورمشتعل مظاہرین نے بینک کالونی مین روڈ بلاک کردیا اور روڈ کو ٹریفک کے مکمل طور پر بند کر دیا گیا مظاہرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ علاقے کی سیاسی شخصیات ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہیں انہوں صدر بیرونی پولیس کو شام 6 بجے تک ملزمان کو گرفتار کرنے کی ڈیڈ لائن بصورت دیگر تھانہ صدر بیرونی جانب مارچ کی کال دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :