بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ہمارے حکمران اسی بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں،فیصل ندیم

اتوار 21 جنوری 2018 20:43

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما فیصل ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ایٹمی پاکستان عالم اسلام کے دفاع کا ضامن ہے۔ کشمیر و فلسطین کی آزادی اتحاد امت سے ہی ملے گی۔مسلم ملکوں کو اپنے دفاع کے لئے کھڑا ہونا چاہئے۔بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ہمارے حکمران اسی بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے ایک سازش کے ذریعے امت مسلمہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا اورعلیحدہ علیحدہ ریاستیں بنا دیں جو سب مغربی طاقتوں کے زیر اثر تھیں۔ایک دوسرے سے بیگانگی کا ماحول تھا لیکن افغانستان پر روس کے حملے کے بعد خطے میں تبدیلی آئی۔اسوقت مسلمانوں کے اتحاد کی وجہ سے کمیونزم کا شیرازہ بکھرا۔

(جاری ہے)

اب بھی کشمیر و فلسطین کی آزادی اتحاد امت سے ہی ملے گی۔

مسلم ملکوں کو اپنے دفاع کے لئے کھڑا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو لوگ علیحدگی کی تحریکیں چلا رہے تھے،جماعة الدعوة نے وہاں خدمت خلق کا کام کیا جس کہ وجہ سے انہوں نے پاکستان کا پرچم اٹھا لیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دییے۔گلگت بلتستان،اندرون سندھ بھی خدمت و دعوت کے ذریعے ملک میں اتحاد قائم کیا اور دشمنوں کی مذموم سازشیں ناکام بنائیں۔

قدرتی آفات زلزلہ وسیلاب میں جماعة الدعوة کے رضاکاروں نے بلاتفریق سب کی مدد و خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں پر اسرائیل ظلم کر رہا ہے۔کشمیر میں بچوں پر بھارت سرکار پیلٹ برسا رہی ہے جس سے ان کی بینائی ختم ہو رہی ہے۔کشمیر و فلسطین کے بچے امت مسلمہ کے بچے ہیں۔وہاں لٹتی عصمتوں کا دفاع ہمارا مقصد حیات ہے۔فیصل ندیم نے کہا کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کے مخالف نہیں ۔

ہم استعفوں،ہڑتالوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کرتے۔قوم پرستی،صوبائی عصبیت ہمارا نعرہ نہیں۔ہم پاکستان کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم اتحاد امت کے داعی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور ہمارے حکمران اسی بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی تحسین خان نے کہا کہ بزدل حکمرانوں کی وجہ سے آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض ہے۔بھارت سے دوستی کرنیو الے حکمرانوں سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔ملک کی لوٹی گئی دولت کوپاکستان واپس لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :