پاکستان کوسرحدی خطرات درپیش ،اسرائیل،بھارت اورامریکادھمکیاں دے رہے ہیں اورہم آپس میں لڑرہے ہیں، احسن اقبال

ہمیں خطرات سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا ،اپوزیشن والے دھرنے دے کر ملک دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں،ناروال میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب

اتوار 21 جنوری 2018 20:43

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کوسرحدی خطرات درپیش ہیں،اسرائیل،بھارت اورامریکادھمکیاں دے رہے ہیں اورہم آپس میں لڑرہے ہیں،ہمیں خطرات سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا ،اپوزیشن والے دھرنے دے کر ملک دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں۔اتوار کے روز ناروال میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ لاہورمیں اپوزیشن جماعتوں کاجلسہ ناکام ہوا،لاہورکیعوام نے انتشارپھیلانے کی کوشش کوناکام بنادیا،شہریوں نیاپوزیشن جماعتوں کوسبق سکھایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نوازشریف کونکال دیاگیالیکن عوام کے دلوں میں وہ آج بھی موجودہیں،ملک میں کسی کوانتشارپھلانے نہیں دیں گے،اپوزیشن کاجلسہ ناکام بنانے پرلاہوری مبارکبادکے مستحق ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ لاہور میں طاہر القادری،عمران نیازی اورزرداری کااستقبال خالی کرسیوں نے کیا،اپوزیشن والیدھرنیدیکر ملک دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اس وقت پاکستان کو میلی نگاہ سے دیکھ رہاہے، پاکستان کوسرحدی خطرات درپیش ہیں،اسرائیل،بھارت اورامریکادھمکیاں دے رہے ہیں اورہم آپس میں لڑرہے ہیں،ہمیں خطرات سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا ۔