ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات )نصیب اللہ بازئی کا جناح روڈ کی تعمیر ومرمت صفائی اور خوبصورتی کے کام کا معائنہ کیا

اتوار 21 جنوری 2018 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات )نصیب اللہ بازئی نے جناح روڈ کی تعمیر ومرمت صفائی اور خوبصورتی کے کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرجاجی اللہ محمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نصیب اللہ کاکٹر اور اسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ ببرک خان بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت اور شہر کے دورئے کرنے کے بعد جناح روڈ کی تعمیر ومرمت ،صفائی اور خوبصورتی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارئوں اور محکموں کو جلدازجلدکام کرنے اورکم وقت میں مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سٹرک کی مت نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات در پیش ہے جس کی وجہ سے ٹریفک اور دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے شہر کا دورہ کرنے کے بعد فوری طور پر کام شروع ہونا مثبت اقدام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی مرکزی اور کاروباری شاہراہ کی حالت زاربہتر اور مرمت کاکام کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اور اس منصوبے کوجلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کی مشکلات پر قابو پا تے ہوئے فوری طور پر فنڈ ز جاری کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے سے لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے شہر کادورہ خصوصی ہدایت کرنے کے بعد عوام کومثبت تبدیلی اور کام پر نظر آنا شروع ہوگی ہے اوراسطرح عوام کا اعتماد بھی بحال ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کم وقت ہونے کے باوجود تمام منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرنے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو جناح روڈ کی تعمیر ومرمت ،صفائی اور خوبصورتی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اورجاری کام کے بارے میں تفصیلاء بریفینگ دی۔

متعلقہ عنوان :