امریکی فوج کا لڑاکا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو اہلکار ہلاک

اتوار 21 جنوری 2018 20:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) امریکہ کی فوج کا ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر کیلیفورنیا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جیسن برآؤن نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کیلیفورنیا میں فورٹ ارون میں واقع قومی تربیتی مرکز میں اے ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

(جاری ہے)

فوج کی ایک دوسرے ترجمان نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے خاندانوں کو اطلاع دینے سے پہلے ان کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔فورٹ کارسن میں فوج کی ترجمان برینڈی گل نے کہا کہ اس ہیلی کاپٹرکا عملہ فورٹ کارسن کولوراڈو میں تعینات تھا اور وہ تربیتی امور میں شرکت کے لیے موآوی صحرا میں مقیم تھے۔گل نے مزید کہا کہ کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح ایک بجے گر کر تباہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :