کراچی میں اگر مستقل امن چاہئے تو اسکے لئے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرکے احساس محرومی پیدا کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا،تنویر قریشی

جب مقامی لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر باہر سے آنے والوںکو نوازا جائے گا اور اہل افراد پر سیاسی بنیادوں پر نااہل افراد تو ترجیح دی جائے گی تو نفرتوں میں اضافہ کو روکنا ممکن نہیں رہے گا،سیکر یٹری مالیات مہاجرقومی موومنٹ( پاکستان)

اتوار 21 جنوری 2018 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2018ء) مہاجرقومی موومنٹ( پاکستان) کے سیکر یٹری مالیات تنویر قریشی نے لیاقت آباد سے آنے والے بزرگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اگر مستقل امن چاہئے تو اسکے لئے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرکے احساس محرومی پیدا کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا،حکومت اور ادارے کیوں نہیں سمجھتے کہ جب مقامی لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین کر باہر سے آنے والوںکو نوازا جائے گا اور اہل افراد پر سیاسی بنیادوں پر نااہل افراد تو ترجیح دی جائے گی تو نفرتوں میں اضافہ کو روکنا ممکن نہیں رہے گا ۔

تنویر قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت سب کو یکساں نظر سے دیکھنے کے چاہے، جبکہ حکومت کے عوام مسائل کے حل کیلئے کئے دعوے سراسر جھوٹ ہیں ،اگر حکومت اپنے دعوئوں میں سچی ہوتی تو پیپلز پارٹی کی پرچیوں پر بھرتیاں نہ ہورہی ہوتیں ،اسوقت صورتحال یہ ہے کہ صرف تعلیم کے محکمے میں بھرتی کیلئے گزشتہ ایک سال میں کئی ہزار سے زائد پرچیاں تقسیم کی جاچکی ہیں ،دوسرے محکموں میں کیا حال ہوگا اس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تنویر قریشی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اور مئیر کراچی بھلے دھاندلی سے جیتے ہوں انہیں کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے لیکن یہاں بھی تعصب کا مظاہرہ کیا جارہا ہے حکومت اور اداروں کو سوچنا چاہئے کہ طاقت کے بے رحمانہ استعمال سے کسی قوم کو ختم کیا جاسکتا ہے نہ عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل کے محبتوں کے پھول کھلیں گے ۔تنویر قریشی نے کہا کہ مہاجر بھی پاکستان کے باسی ہیں ان سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے کہ اسکے علاوہ مہاجروںکو کوٹہ سسٹم کی تلوار سے ذبح کرنے کی بجائے قابلیت کی بنیاد پر روزگار دیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :