حسن ابدال میں زمین کے تنازعہ پرماہد نامی نوجوان قتل

اتوار 21 جنوری 2018 20:40

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) تحصیل حسن ابدال میں زمین کے تنازعہ پرماہدنامی نوجوان قتل ، مقتول ماہر قانون دان منان خان ایڈوکیٹ کا اکلوتا بیٹا تھا۔ مقتول کی موت سینے پر گولی لگنے کی وجہ سے ھوئی۔ قتل میں ملوث ایک شخص کو پولیس نے موقع سے گر فتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل حسن ابدال میں باغ وکیلاں کے قریب ماہر قانون دان منان خان ایڈوکیٹ کا نسرین بیوہ محمد نواز کے ساتھ کافی عرصہ سے زمین کاتنازعہ چل رہا تھا، نسرین نے 5 دن قبل جی ٹی روڈ پراحتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ منان خان نے جعلی کاغذات بناکرمیری زمین پرناجائز قبضہ کررکھا ہے، نسرین بی بی نے اپنے احتجاج کے دوران 2 گھنٹے سے زیادہ جی ٹی روڈکوبند رکھا جس پر ڈی ایس پی محمد شفیق نے نسرین کے دونوں بیٹوں آصف اور سہیل کی مدد سے یہ اختجاج ختم کرایا۔

(جاری ہے)

نسرین کے بیٹوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے قبضہ چھڑانے کی کوشش کی جس پر دونوں اطراف سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں منان خان ایڈوکیٹ کاجواں سالہ اکلوتا بیٹا ماہد سینے پرگولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا، مزکورہ نوجوان طبی امداد ملنے سے قبل ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرقتل کی واردات میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :