بالاکوٹ کے گاؤں نکہ بھگرا میں نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر رہائشی گھروں کو آگ لگا دی ، 25 مکانات جل کر خاکستر

اتوار 21 جنوری 2018 20:40

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) بالاکوٹ کے گاؤں نکہ بھگرا میں نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر رہائشی گھروں کو آگ لگا دی جس سی25 مکانات جل کر خاکسترہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز یونین کونسل ہنگرائی کے گاؤں نکہ بھگرا میں نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر رہائشی گھروں کوآگ لگادی جس کے نتیجہ میں گل زمان ولد محمد علی ،ْ محمد خان ولد ابراہیم ،ْ مہندی زمان ولد محمد علی ،ْ محمد یونس ولد عبداللہ ،ْ شاہجہان ولد حمید اللہ ،ْ محمد اسماعیل ولد کالو ،ْ روشن خان ولد غازی ،ْ بگا ولد یعقوب ولد مسکین غلام نبی ولد محمد یوسف ولد باج ،ْ فرید ولد باج ،ْ محمد اسماعیل ولد حمید اللہ ،ْ محبوب ولد عبداللہ ،ْ جمعہ ولد عبدالرحمن ،ْ محمد اسماعیل ولد شیرا ،ْمحمد یوسف ولد شیرا ،ْمحمد یعقوب ولد شیرا ودیگر کے گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے اور گھروں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

آتشزدگی میں ہو نے والے نقصان کا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ روپے بتایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :