خان عبدالغفارخان اور خان عبدالولی خان کی سیاست عوام کیلئے تھی ، لاٹھی ،گولی اور بندوق کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ، بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام کے حقوق کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں،

آج حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پارلیمنٹ ، عدلیہ سمیت تمام ادارے تباہی کا شکار ہیں صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی سردار اصغر خان اچکزئی کا باچا خان کی30ویں اور خان عبدالولی خان کی 11ویں پر خطاب

اتوار 21 جنوری 2018 20:32

.سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خان عبدالغفارخان ( باچاخان ) اور خان عبدالولی خان کی سیاست عوام کیلئے تھی 70سالوں سے بلوچستان میںآگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، لاٹھی گولی اور بندوق کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں حکمران عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام کے حقوق کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں،عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے اے این پی کے پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، کارکناں خان باچا خان اور خان عبدالولی خان کے سنہری اصولوں کو اپنائیں اور پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام خان عبدالغفار خان ( خان باچا خان) کی30ویں اور خان عبدالولی خان کی 11ویں برسی کے موقع پر ساقی چوک سبی میں عظیم ایشان تعزیتی جلسہ عام سے خطا ب ۔

(جاری ہے)

قبل ازین تعزیتی جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ضلعی پریس سیکرٹری سید عادل شاہ نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مشترکہ طور پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات محبت خان کاکڑ ، میر مجتبیٰ خان خجک نے سرانجام دئیے اس موقع پربلوچستان اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، بزرگ رہنما نواب ارباب عبدالظاہر خان کاسی صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ عمر فاروق کانسی ، صوبائی پریس سیکرٹری محبت کاکا ، صوبائی کونسل کمیٹی کے ممبر سعید احمد خجک ، ملک جبار دہپال، اے این پی سبی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بختیار خان ترین ، صدر اول اللہ داد مرغزانی ، صدر دوئم امیر حمزہ ، جوائنٹ سیکرٹری عنایت اللہ خجک ، اسپورٹس سیکرٹری شاہ نواز خان خجک ، آفس سیکرٹری قاسم خان کے علاوہ اے این پی سبی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے جلسہ گاہ کو خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان ، خان عبدالولی خان ودیگر قائدین کی قد آور تصویروں پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا تھا تعزیتی جلسہ عام سے بزرگ رہنما نواب عبدالظاہر خان کاسی ،عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی ، صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر خان کانسی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام دین کاکڑ ، سیکرٹری اطلاعات محبت خان کاکڑ، مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی صاحب خان کاکڑ ،امیر علی آغا،صوبائی کمیٹی کے ممبر سعید احمد خجک ضلعی صدر میر مجتبیٰ خجک ، جنرل سیکرٹری بختیار خان ترین دیگر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان عبدالغفار خان المعروف اور خان عبدالولی خان کی عوام دوست جدوجہدہر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قائدین نے اپنی 70سالہ زندگی میں36سال قید بند کی صوبتیں عوام کے حقوق کے حصول میں گزری قائدین نے عیش وعشرت کی زندگی لوگوں کیلئے وقف کردی عدم تشدد کی سیاست کے خلاف آواز بلند کی ہم ان کی عظیم جدوجہد قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی اور قائدین نے ہمیشہ عوام کیلئے سیاست کی اور اپنے سروں کے نذرانے پیش کئے عوامی حقوق کے حصول کیلئے کبھی سورے بازی نہیں کی باچاخان نے امن بھائی چارے محبت کا درس دیا ،جو تشدد سے نفرت کرتے تھے ۔

انہوں نے فرنگی سامراج کیلئے خلاف بھی پرامن رہ کر جدوجہد کا راستہ اپنایا جنہوں نے صرف پشتون قوم کے لیڈر نہیں تھے بلکہ سندھی پنجابی سرائیکی بلوچ سمیت ملک میں بسنے والی ہر قوم قبیلے کی ترجمانی کرتے تھی1965میں بلوچستان سے نواب اکبر خان بگٹی سردار عطاء اللہ مینگل نواب خیر بخش مری ، سندھ سے جی ایم سید ، حید رخان کے علاوہ پنجاب خیر پشتونخواہ سے عوامی لیڈورں کو نیشنل عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد کیا لیکن بدقسمتی کی بدولت پارٹی متحد نہ ہوسکی جس کے بعد ایوبی ماشل لاء نے ملکی اداروں کو بتاہ وبرباد کردیا آج حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پارلیمنٹ آئین عدلیہ میڈیا سمیت تمام ادارے تباہی کا شکار ہیں، عوام مایوس ہوچکے ہیں عوامی نمائندے طرح طرح کے سبز باغ دیکھ کر ووٹ حاصل کرتے ہیں اور اسمبلیوں میں جاکر صرف اپنے مفادات حاصل کرتے ہے آج پاکستان کئی مسائل کا شکار ہوکر پسماندگی کی جانب گامزن ہے ۔

مقررین نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے ہم مشکلات سے دوچار ہیں ملک کے خارجی اور داخلی کی پارلیسیاں ناکام ہوچکی ہیں،تشدد کی لہر اسلام آباد سے پورے ملک میں ناسور کی مانند پھیل چکی ہے آج ہمارے ڈاکٹر اساتذہ مزدرو ملازمین شہری کوئی محفوظ نہیں کبھی اغواء کیا جاتا ہے توکبھی گولی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کوئی گھر کوئی جگہ محفوظ نہ رہ سکا ہے ۔

مقررین نے کہا کہ باچا خان نے ہمیشہ قلم کتاب کو ہاتھ میں تھامنے کا حکم دیا تھا ان کی عظیم تعلیمات میں تعلیم کا حاصل کرنا ہے ،باچا ملک کے ہر بچہ کو تعلیم یافتہ دیکھنے کے خواہش مند تھے یہ وجہ ہے کہ آج ہم اپنے تمام کارکنان کو ہدایات دیتے ہیں کہ تعلیم حاصل کروں کیونکہ وہی قومیں ترقی کی منزل کامیابی کے ساتھ طے کرتیں ہیں جو تعلیمی میدانون میں کامیاب ہوتی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ بندوق لاٹھی گولی سیاست اب پاکستان میں نہ ہونی چاہتی ہم اپنے کنددقوں پر لاشوں کو اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہے خدارار ملک کی عوام پر رحم کیا جائے روٹی کپڑے مکان کی سیاست ہویا اسلامی نظام کی انقلاب لانے کی بات ہویا موٹر وئے بنانے کی لیکن جب تک قوموں کو ان کے جائز حقوق نہیں ملے گے مسائل ہی مسائل ہونگے اب عوام کی طاقت سے متحد ہوکر حقوق کی جنگ لڑیں گے محکوم اقوام کو ان کا حق دلائیں گے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی۔

مقررین نے کہا کہ تعلیم وقلم کا رشتہ ترقی خوشحالی کی جانب گامز ن کرسکتاہے غیرت کے نام پر عوام کو لڑانے کی سازشیں اب کامیاب نہیں ہونگی خون ہمارے مسائل کا ازالہ نہیں اے این پی کے کارکنان عبدالغفار خان المعروف باچا خان ، عبدالولی خان سمیت شہدائے عوامی نیشنل پارٹی کے عظیم فلسفہ کا اپنانا کر ملک کی تعمیروترقی میں اپنا رول پلے کریں جس مقصد کیلئے خان باچاخان نے اپنی زندگی کا استعمال کیا اس مشن کو پایہ تکمیل تک لے جائیں مقررین نے کہا کہ اے این پی و پی ایس ایف سبی کے صدر و رعہدیدار پارٹی کو مضبوط و فعال منظم کریں آپس میں اتحاد واتفاق قائم کریں پارٹی کا پیغام جو امن خوشحالی تعلیم ہنر کا ہے گھر گھر لے جائیں اپنے ووٹ کی پرچی کا درست استعمال کریں عوامی مسائل کوبلارنگ ونسل حل کرنے کی کوشش کریںکارکناں پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں کارکنان کے مسائل مشکلات کا ازالہ کریں گے مقررین نے کہا اے این پی مظلوم محکوم اقوام کی نمائندہ پارٹی ہے جو عوام کے حقوق کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیںخان باچا خان سمیت قائدین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بعدازاں خان عبدالغفار خان المروف باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کی مناسبت سے فاتحہ خوانی کی گئی اور حاجی نظام دین کاکڑ نے شہدائے کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی واضح رہے کہ صوبائی قائدین کی سبی آمد پر ناری پل پر سینکڑوں کارکناں نے شاندار استقبال کیا جلوس کی شکل میں پنڈال تک لایا گیا تعزیتی جلسہ عام میں سبی کے کئی قبائلی سیاسی عوامی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے قائدین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا سبی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔